Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان نے الیکشن کمیشن سے 53 اکاؤنٹس کو چھپایا

پشاور: فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ چشم کشا ہے، عمران خان نے الیکشن کمیشن سے 53 اکاؤنٹس کو چھپایا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنڈنگ میں خردبرد کے اشارے بھی انتہائی خطرناک رجحانات ہیں، ان اکاؤنٹس میں بیرون ممالک سے کئی مشتبہ اداروں اور افراد کی فنڈنگ آئی، عمران خان مالی مدد دینے والی غیر ملکی قوتوں کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، مقدمہ کو نمٹانے میں تاخیر نے پہلے ہی کئی شبہات پیدا کیے، تحقیق سے ثابت ہوا اکبر ایس بابر کے الزامات درست تھے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کر دیا عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہیں، عمران خان کا ملک و قوم کے مفادات سے کوئی سروکار نہیں، عمران خان کا دور قوم کے مستقبل پر تباہ کن اثرات ڈال گیا، ملکی اداروں کو بھی قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر سنجیدگی سے سوچنا چاہئے، قوم کو بتایا جائے کن افراد اور تنظیموں نے مالی مدد دیکر کیا مقاصد حاصل کئے۔

Related posts

شیخ رشید سے قازق سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

Rauf ansari

بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

Hassam alam

حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی بھی مفاہمت نہ کرنے کا اعلان

Hassam alam

Leave a Comment