Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا یاسمین راشد سے ٹیلیفونک رابطہ: خیریت دریافت کی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا سے متاثرہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے خیریت دریافت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹیلی فون پر گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ عثمان بزدار نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد کورونا سے صحت یاب کرے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے خیریت دریافت کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی دعاؤں سے طبیعت بہتر ہے۔

Related posts

ایلون مسک نے 5 بلین ڈالر کے حصص فروخت کردئیے

Hassam alam

غریب کو دال میسر نہیں عثمان بزدار تلور کے مزے اڑا رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

Rauf ansari

صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے لیے خط لکھ دیا

Hassam alam

Leave a Comment