Urdu

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 5افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 950 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 898 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 98 ہزار 763 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 49 ہزار 673کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار648، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 537، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 940، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 880، بلوچستان میں 33 ہزار 653، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 676 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 76افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 675، خیبرپختونخوا 5 ہزار 935، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 365 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

Zaib Ullah Khan

بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار

Hassam alam

مرکزی بینک کی نئی مانیٹری پالیسی، شرح سود 9.75 فیصد پر برقرار

Rauf ansari

Leave a Comment