Urdu
تازہ ترین دنیا

بھارتی فوج نے مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض  بھارتی فوج کی بربریت  کاسلسلہ  جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع پلواما میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلواما میں تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

کے ایم ایس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چند گام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔

گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔  دو دن میں  قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

Related posts

حکومت پنجاب کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت، 50 افراد زیر حراست

Rauf ansari

مسئلہ کشمیر فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوچکا ہے، سلطان محمود چوہدری

Rauf ansari

قومی اسمبلی میں سعد رفیق اور فواد چوہدری کی سرگوشیاں

Hassam alam

Leave a Comment