Urdu
Uncategorized

الیکشن کمیشن اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آیا

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسکروٹنی رپورٹ کے اجراء پر بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ بھیانک چہرہ سامنے آیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خوردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔

انہوں نے نےکہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں کرپشن کرکے ملک کو لوٹا ہے ۔آج تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی سرکار قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ عمران خان کو زبردستی کا ایمان دار ثابت کرکے قوم پر مسلط کیا گیا، اب حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔
 

Related posts

کورونا کے مثبت کیسزکی شرح میں کمی،1.76 فیصد ریکارڈ

Hassam alam

امریکہ اور سعودی عرب میں سفیروں کی تبدیلی متوقع

Rauf ansari

اسلم رئیسانی کی جے یو آئی ف میں شمولیت، باضابطہ اعلان جلد متوقع

Rauf ansari

Leave a Comment