Urdu
تازہ ترین دنیا سائنس اور ٹیکنالوجی

روس میں فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پابندی عائد

کیلیفورنیا: روس کی جانب سے فیس بک ، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روس کے میڈیا کے نگران ادارے نے ٹوئٹر تک رسائی کو بند کر دیا۔روس میں ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ فیس بک اور یوٹیوب پر بھی بندش کا سامنا ہے۔ اس سے قبل روس نے بی بی سی پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

روس نے میڈوزا اور ریڈیو لبرٹی خبر رساں ادارے بھی بلاک کردئیے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بی بی سی کو امن خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ماسکو کا موقف ہے کہ برطانیہ سمیت غیر ملکی میڈیا دنیا کے سامنے جزوی نظریہ پیش کر رہا ہے۔

لیکن مغربی حکومتیں اس دعوے کو مسترد کر رہی ہیں، اور روسی سرکاری میڈیا پر تعصب کا الزام لگا رہی ہیں۔

Related posts

بے نظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ کی تقریب کاانعقاد

ibrahim ibrahim

اسلام آباد ہائیکورٹ، دو ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی

Hassaan Akif

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Hassam alam

Leave a Comment