Urdu
تازہ ترین کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستانی بلے بازوں کی پر اعتماد بیٹنگ، آسٹریلوی باؤلرز بے بس

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بنالئے۔ امام الحق 157 اور اظہر علی 95 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل گزشتہ روز انتقال کرنے والے لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آسٹریلین لیجنڈ شین وارن اور پشاور دھماکے کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا اور پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی۔

خیال رہے راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے تھے اور ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ عبداللہ شفیق کی گری جو 44 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہیں نتھن لائن نے پویلین کی راہ دکھائی۔ پنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان پیٹر کمنز، عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنس لامبوشین، سٹیون سمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل سٹارک، ناتھن لائن اور جوش ہیزل وڈ شامل ہیں۔

Related posts

روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، یوکرینی انٹیلیجنس چیف

Hassam alam

شہباز گل تشدد کیس، ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کو انکوائری افسر مقرر کیا جائے

Nehal qavi

امریکہ کی ترکیہ کو روس سے تعلقات رکھنے پر پابندی کی دھمکی

Hassam alam

Leave a Comment