Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ آمد

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان  شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ پہنچے۔

انہوں نے لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمیت اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی اور ان کے بلندی درجات کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ بھی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ،میجر جنرل امجد حنیف اور بریگیڈیئر خالد کے گھر پہنچے اور اظہار افسوس،شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شہید افسران ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوئے،پاک فوج کے عزم اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Related posts

حکومت 8 ہفتوں میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال چکی ہے، فرخ حبیب

Zaib Ullah Khan

سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کا التوا نہیں چاہتی،مرادعلی شاہ

ibrahim ibrahim

بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات

Hassaan Akif

Leave a Comment