Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

یوم استحصال: صدر مملکت اور وزیراعظم کا پیغام

اسلام آباد؛ صدر مملکت عارف علوی نے کشمریوں کی منصفانہ جدوجہد حق خود ارادیت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا.

صدر مملکت نے کہا کہ پانچ اگست دو ہزار انیس سے اب تک بھارتی دہشت گردی میں چھ سو پچاس سے زائد کشمیری ماروائے عدالت قتل ہو چکے ہیں مگر قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو توڑ نہیں سکی، بھارت کے غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کے خلاف ہیں.

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری آج یوم استحصال کشمیر منا رہے ہیں، مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ مظفر آباد سمیت آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان کے تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ایک منٹ کی خاموشی اور جلسے جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مسلسل غیر انسانی فوجی محاصرے کو تین سال ہو چکے ہیں، بھارت چوتھے جنیوا کنونشن سمیت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبادکاری کی استعماری سوچ کا محرک کشمیریوں کے علیحدہ تشخص کو ختم کرنے کی ہوس ہے ۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے ۔ بھارت ایک بار پھر ایک جارح اور غاصب کے طور پر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آواز بنا رہے گا ، ان کے جائز حقوق کے مکمل حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

Related posts

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپےکی کمی

Hassaan Akif

پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس کل طلب، نواز شریف وڈیو لنک سے شریک ہونگے

Rauf ansari

امریکی ڈالر185 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

Rauf ansari

Leave a Comment