کراچی میں 12 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے اور سندھ بھر میں آج سے 12 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے دوران بچے، بزرگ اور صحافیوں کو استثنٰی حاصل ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More