Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین سن لیں کہ مارچ کے بعد اپریل ہوگا اور کچھ نہیں، اپوزیشن صبر کرے الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے۔

لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقبون نے ملاقات کی۔ اس دوران سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مارچ 2021 گزر چکا مارچ 2022 اور مارچ 2023بھی گزر جائے گا، حکومت اور وزیر اعظم عمران خان دونوں آئینی مدت پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر پہلی بار یکساں ترقی پر کام ہورہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں، وہ ملک وقوم کی ترقی چاہتے ہیں، انصاف صحت کارڈ تحر یک انصاف کی حکومت کا تاریخی منصوبہ ہے۔

اس موقع پر گورنر راجہ جلال حسین نے کہا کہ گللت بلتستان کے عوام کو صحت سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گلگت بلتستان کے عوام بھی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اور صرف عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے۔

Related posts

عوام نے شر انگیز فتنے کو رد کردیا، رانا ثنا اللہ

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن کا ایک اور نوٹس

Rauf ansari

ڈی چوک میں جلاؤ گھیراؤ، مقدمات درج، 39 ملزمان گرفتار

Rauf ansari

Leave a Comment