Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کے کارنامے قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے، تہلکہ خیز رپورٹ میں تصدیق ہو گئی کہ پی ٹی آئی نے غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے فنڈز حاصل کیے۔

فارن فنڈنگ اسکروٹننی کمیٹی کی جانب سے جاری رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پچھلے سات سالوں سے ان تحقیقات کو رکوانے کی تگ و دو میں مصروف عمران خان کے کارنامے قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، دوسروں پر من گھڑت الزامات عائد کرنے والوں کیخلاف مستند رپورٹ چوری، خرد برد اور مشتبہ ذرائع سے فنڈنگ کی نشاندہی کرتی ہے، اس ہیر پھیر کی تہہ تک پہنچنا اشد ضروری ہے، قوم کے سامنے حقائق آنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فراڈ کروڑوں سے شروع ہوا ہے اور اربوں روپے تک جائے گا، تبدیلی کا اصل چہرہ سامنے آنے پر لوگوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تہلکہ خیز رپورٹ میں تصدیق ہو گئی کہ پی ٹی آئی نے غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے فنڈز حاصل کیے، فنڈز کو کم دکھایا اور درجنوں بینک اکاؤنٹس چھپائے ہیں۔

Related posts

سپریم کورٹ نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیلوں پروفاق کو نوٹس جاری کر دیا

Nehal qavi

عمران خان کی جمشید دستی سے ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

Hassam alam

نواز شریف نے تمام تر دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے

Hassam alam

Leave a Comment