Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آج کراچی کے حالات چالیس سے پہلے سے زیادہ خطرناک ہیں

اسلام آباد: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 13 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی حکمران ہے، زرداری صاحب صوبے میں کیا کر رہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، سندھ کے شہری علاقے گروی رکھ دیئے گئے ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نےا اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ 13 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکمرانی ہے، وفاق سے سندھ کو این ایف سی کی مد میں دس ہزار ارب روپے سے زائد ملے، گزشتہ 13 سال میں 10 ہزار 242 ارب روپے کراچی پر خرچ ہوئے، سندھ حکومت کے اپنے ریکارڈ کے مطابق تعلیم کی مد میں دو ہزار تین سو ارب روپے خرچ کیئے، آج پی ٹی آئی کی حکومت زرداری کی مرہون منت ہے، آصف زرداری چاہیں تو حکومت گرسکتی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج کراچی کے حالات چالیس سے پہلے سے زیادہ خطرناک ہیں جو حالات ہیں پتہ نہیں کتنے الطاف حسین پیدا ہوں گے، اس امن میں ہمارا حصہ ہے، ہم نے اس شہر کیلئے قربانی اس لئیے نہیں دی کہ کراچی پیپلزپارٹی کے پاس گروی رکھ دو، کراچی تباہ ہوگا توملک تباہ ہوگا یہ نیشنل سیکیورٹی اور قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاکستان میں تین آئینی ترامیم لازم ملزوم ہوگئی ہیں، لوگل گورنمنٹ کے اختیارات آئین میں لکھے جائیں، این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں کو پیسے مل رہے ہیں، وزیراعلیٰ نچلی سطح پر پیسے نہیں دے رہا۔

Related posts

شہباز گل کو طبی معائنے کے لیئے پمز اسپتال پہنچا دیا گیا

Nehal qavi

عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ، اسلام آباد پولیس سے جواب طلب

Nehal qavi

شیطانی حربوں کو دفن کرنے کیلئے ای وی ایم لائی جارہی ہے، شاہ محمود قریشی

Hassaan Akif

Leave a Comment