Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فنانس ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کا معاملہ، قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جنوری کو طلب

اسلام آباد: فنانس ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے معاملے پر حکومت نے 10 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جنوری کی شام چار بجے بلانے کی سمری بھجوا دی ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جائیگا، اجلاس میں سینیٹ کی فنانس ایکٹ ترمیمی بل پر تجاویز کو زیر غور لایا جائیگا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت قوم اور عام آدمی کی بہتری کے لئے قانون سازی کا عمل رکنے نہیں دے گی، اپوزیشن کو دعوت ہے کہ وہ قانون سازی میں عملی طور پر حصہ لے، ایوان میں نعرے بازی سے اپوزیشن قانون نہیں بنا سکتی، قانون سازی اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی سے نہیں رکنے دیں گے، قانون سازی پر مذاکرات کے لئے دروازے کھلے ہیں

Related posts

عمران خان کا اسلامی ممالک کوغیر جانبداری کا مشورہ

Rauf ansari

‎عمران خان اور اس کے ٹائیگرز قانون کے دائرے میں رہیں، وزیر داخلہ

Hassam alam

حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 193 پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment