Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کردی تاہم جمعہ کی صبح مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل جانے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی ، حیدرآباد،سکھر، لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل صبح تک وقفے وقفے سے بوندا باندی اورمعتدل بارش ہوسکتی ہے تاہم رات تیز بارش متوقع ہے جبکہ کل مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل جانے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا پی ڈی ایم سمیت دیگرادارے الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکےلیےوسائل بروئے کارلائیں۔

مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے پی ڈی ایم اے سندھ کو ایمرجنسی سینٹر 24 گھنٹے فعال رکھنےکی ہدایت کی اور کہا بلوچستان سےآنےوالابارشوں کاسلسلہ مزیدچند دن جاری رہے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور،فیصل آباد، گجرات، سیالکوٹ،منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد اورروالپنڈی میں بھی محکمہ موسمیات نے مینہ برسنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پشاور، چترال، ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، کوئٹہ، ژوب، زیارت ،گوادر میں بارش اور برفباری کاامکان ہے

Related posts

پاک فوج کا ایٹمی قوت بننے میں کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین

Hassam alam

سعید غنی کی سرپرستی میں ایک بڑا نیٹ ورک چل رہا ہے

Hassam alam

شیخ رشید کا لاہور دھماکے کے ملزمان تک پہنچنے کا دعویٰ

Hassaan Akif

Leave a Comment