Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ، دو ماہ بعد ریکارڈ کیسز رپورٹ

اسلام آباد : ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں پھر تیزی آنے لگی اور 2 ماہ بعد ایک دن میں ریکارڈ کیسز سامنے آئے جبکہ یومیہ مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28ہزار955 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 46ہزار585 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید ایک ہزار 85 کیسز سامنے آئے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.32 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 636 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 99 ہزار 848 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 84 ہزار 226 ، پنجاب میں 4 لاکھ 46 ہزار 300 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 573 اور بلوچستان میں 33 ہزار 654 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 984 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 682 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Related posts

پاک فوج کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری

Nehal qavi

آصف زرداری اور چودھری برادران کے درمیان آج ملاقات ہوگی

ibrahim ibrahim

تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

Nehal qavi

Leave a Comment