Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں اومی کرون کے پھیلاؤ میں شدت، لاہور میں 42 کیس سامنے آگئے

اسلام آباد : ملک میں اومیکرون کے پھیلاؤ سے کرونا وبا شدت اختیار کر گئی، لاہور میں42 اور اسلام آباد میں 36 کیس سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں اومی کرون کیسز کی تعداد خطر ناک حد تک بڑھ رہی ہے، پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں اومیکرون کے 42 نئے کیسز سامنے آگئے ، جس کے بعد شہر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 212 ہو گئی۔ محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں اومیکرون کے کیسز کی کل تعداد 219 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ 24گھنٹےکےدوران پنجاب میں کوروناکےباعث کوئی موت نہیں ہوئی تاہم گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران کورونا کے 360 کیس سامنے آئے۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اومیکرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اومیکرون وائرس پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویڑینٹ سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں اومیکرون کے 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم کا کہنا ہے کہ شہر میں 177 اومی کرون کیسز سامنے آ چکے ہیں، 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح 2.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Related posts

عمرہ زائرین کیلئے نئی پابندیاں

Hassam alam

اسلام آباد میں پنجاب اور کے پی سے پولیس بلانے کا فیصلہ

Rauf ansari

لیگی رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ عمران نے کروایا، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

Leave a Comment