Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

تحریک انصاف اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئی

لاہور: پی ٹی آئی کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آج صبح سیکریٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کرائی گئی۔ عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے کے بعد دوست محمد مزاری اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے آج شام ساڑھے سات بجے اجلاس طلب کر رکھا ہے، دوسری جانب ترجمان پنجاب اسمبلی نے آج ہونے والا اجلاس کی تردید کر دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آج طلب کئے جانے والے اجلاس کو کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہوا، اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا۔

Related posts

رشکئی خصوصی اقتصادی زون پر چینی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، وزیر اعظم

Hassam alam

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن جلد از جلد کرائیں، لاہور ہائیکورٹ

Hassam alam

وزیراعظم 3 فروری کو سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے

Rauf ansari

Leave a Comment