Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نگراں وزیر اعظم، شہباز شریف نے جسٹس گلزار احمد کا نام مسترد کر دیا

اسلام آباد: شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کیلیے تجویز کردہ جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام مسترد کردیا ہے اور اس حواسے صدر مملکت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلیے تجویز کردہ جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے اس لیے عمل شروع کرنے کا اختیار نہیں۔ شہباز شریف نے اس حوالے سے صدر مملکت کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔

شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لیےآپ کے 2 خط موصول ہوئے لیکن اسپیکر رولنگ کے خلاف عدالت نوٹس لے چکی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اس موقع پر نگراں وزیراعظم کا تقررغیر آئینی اور ناقابل عمل ہے، صدر اور وزیر اعظم کا ہر اقدام سپریم کورٹ فیصلے سے مشروط ہوگا۔

Related posts

ڈائنوسار کے اصل دانت والا آئی فون کیس متعارف

Hassaan Akif

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر نیب کو نوٹس، جواب طلب

Hassam alam

بلاول بھٹو زرداری بارش متاثرین کے لیے قائم ریلیف کیمپ دورہ

Nehal qavi

Leave a Comment