Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے لیے خط لکھ دیا

اسلام آباد: ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق خط لکھ دیا گیا ہے۔

خط میں الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن میں الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط کے متن کے مطابق قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔

Related posts

عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے ظالموں کا بھرپور مقابلہ کریں گے، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

ibrahim ibrahim

بھارت میں اذان مخالف اقدامات، پاکستان کی شدید مذمت

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment