Urdu
تازہ ترین دنیا

یوکرین میں روسی جنگ برسوں تک چل سکتی ہے، امریکی جنرل

واشنگٹن: امریکی جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی جنگ برسوں تک چل سکتی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے امریکی کانگریس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں روس کی جنگ برسوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوکرین کی مدد کرنے والے امریکہ اور دیگر ممالک بھی اس جنگ میں کچھ عرصے تک شامل رہیں گے۔

جنرل مارک ملی نے مشورہ دیا ہے کہ امریکہ کو مشرقی یورپ میں اپنے مستقل اڈے قائم کرنے چاہئیں لیکن فوج کو مستقل طور پر کسی ایک جگہ تعینات کرنے کی بجائے انہیں ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کرتے رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بالٹک ریاستیں، رومانیہ اور پولینڈ اس طرح کے اڈوں کی ادائیگی کے لیے بھی راضی ہیں۔

Related posts

پیپلز پارٹی صرف چند شہروں تک محدود ہوگئی، خرم شیر زمان

Hassaan Akif

پیکا ترمیمی آرڈیننس، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

ibrahim ibrahim

گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

Hassam alam

Leave a Comment