جان کوخطرہ، عمران خان کوحاضری سے استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد: سیشن عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔

عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جج کامران بشارت مفتی نےعمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر حاضری سے استثنیٰ کےلیے دی گئی درخواست منظورکرلی۔

عدالت نے شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی عبوری ضمانت بھی پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More