Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث خالی نشست پر آج ضمنی انتخاب

کراچی: ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث ٹیکنوکریٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے، سندھ اسمبلی کو پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ تحریک انصاف نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

سندھ اسمبلی کو سینیٹ کی سیٹ کے انتخاب کیلئے پولنگ سٹیشن بنا دیا گیا ہے۔ پولنگ سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو امیدوار ہیں۔ کورنگ امیدوار کریم خواجہ ہیں۔

ارکان اسمبلی ووٹنگ میں حصہ لیں گے، ایوان میں پیپلز پارٹی کے پاس 99 ووٹرز ہیں، تحریک انصاف کے پاس 30 ووٹرز ہیں، چار ارکان منحرف ہو چکے ہیں۔ ایم کیو ایم کے 21 ارکان، جی ڈی اے کے 14، ٹی ایل پی 3 اور ایم ایم اے کا ایک رکن ہے۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سینیٹ ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

Related posts

وزیر اعظم کا نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

Zaib Ullah Khan

ازبکستان کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ibrahim ibrahim

الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی

Hassam alam

Leave a Comment