Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صدر مملکت عارف علوی کی سوشل میڈیا پر نفرت انگیز ٹویٹس کی شدید مذمت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز ٹویٹس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہیدوں کے جنازے میں ان کی عدم شرکت پر غیر ضروری تنازعہ کھڑا کیا گیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ تنازعہ کھڑا کرنے والے نہ تو ہماری ثقافت اور نہ ہی ہمارے مذہب سے واقف ہیں ۔ جن لوگوں نے وطن کی خاطر جان قربان کی ہم ان کی توہین کیسے کر سکتے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستانیوں کی طرح میں بھی ساری زندگی شہدا کا معترف رہا ہوں۔جب سے پاکستانی عوام نے مجھے اس ایوان کی ذمے داری سونپی ہے تب سے میں سینکڑوں شہداء کے لواحقین سے بات کرچکا ہوں، جنازوں میں بھی شرکت کی اور خاندانوں سے ملاقات کی۔میں قوم کی جانب سے ایسا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: میں نے غداری نہیں کی، جنہوں نے کی ان پر آرٹیکل 6 لگائیں، صدر مملکت عارف علوی

ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ خاندانوں کو قربانیوں پر فخر ہے مگر ہمیں اس دنیا میں اُنکے غم اور شدید ذاتی نقصان کا احساس ہے۔ان خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرنا خاص طور پر مشکل ہے جنہوں نے ورثا میں کم عمر بچے چھوڑے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب شہداء کے گھر والے روئے تو میں بھی رویا۔میرے ذہن میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہی محفوظ ہے۔میرے لیے پاکستان کی یہی بات قابل فخر ہے۔

Related posts

ایپل500کھرب روپے کے اثاثوں والی دنیا کی پہلی کمپنی

Hassam alam

سعودی حکومت پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر غور کرے گی، صدر مملکت

Rauf ansari

انٹربینک میں ڈالر190 روپے سے تجاوزکرگیا

Rauf ansari

Leave a Comment