لاہور: چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل نے وفاقی حکومت کو عہدہ واپس لینے کا خط لکھ دیا۔ کامران افضل نے خط میں کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔