Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وفاق نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی

اسلام آباد: وفاق نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وزراتِ خزانہ کو فوری طور پر 5 ارب روپے این ڈی ایم اے کو جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی ایک قومی فریضہ ہے، ہمیں اپنے جماعتی مفادات سے بالا تر ہو کر عوام کی مدد کرنی ہے،ہم سیاست بعد میں کریں گے۔ ابھی اُن لوگوں کی مشکلات کا مداوا کرنے کا وقت ہے جو مشکل میں ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دوروں کے دوران میں نے اتحاد اور قومی یگانگت کی بات کی تھی۔

وزیراعظم نے ریسکیو اور ریلیف کے کام کو موثر انداز سے سرانجام دینے کیلئے اعلیٰ کی سطح کمیٹی قائم کر دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی آج ہی اپنا اجلاس منعقد کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کمیٹی وفاقی اور صوبائی اداروں میں کوارڈینیشن کو بہتر کرنے کے لیے اپنی تجاویز پیش کرے، موسمیاتی تبدیلی کے پیشِ نظر وسط مدتی سے طویل مدتی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں مستند معلومات پر مبنی رپورٹس وفاقی حکومت کو ارسال کریں،ترقیاتی کاموں کو موسمیاتی تبدیلی کی ترجیحات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے ۔

Related posts

عمران خان کی کامیابی ہی پاکستان کی جیت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Hassam alam

افغانستان میں غذائی بحران:عالمی ڈونرز کامنجمد فنڈز سےامداد کا فیصلہ

Hassam alam

یورپی یونین کی یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس کو سخت نتائج کی دھمکی

Rauf ansari

Leave a Comment