Urdu
تازہ ترین دنیا

روسی ہائپر سونک لیبارٹری کے سربراہ غداری کے شبہ میں گرفتار

ماسکو: روسی ہائپر سونک ماہر کو غداری کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عالمی جریدے نیوز ویک اور روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے آندرے شپلیوک نووسیبرسک انسٹی ٹیوٹ آف تھیوریٹیکل اینڈ اپلائیڈ میکینکس میں ہائپرسونک لیبارٹری کے سربراہ ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آندرے شپلیوک گزشتہ سالوں کے دوران ہائپرسونک میزائل سسٹم کی ترقی میں معاونت کے لیے تفصیلی تحقیق کر چکے ہیں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی نے اسی حوالے سے ٹی اے ایس ایس کے توسط سے بتایا ہے کہ شپلیوک کے ساتھیوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ میں تلاشی کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ نووسیبرسک میں مقیم ایک اور طبیعیات دان دمتری کولکر کو بھی غداری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن پھر وہ لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

Related posts

پی ڈی ایم کے قافلے 23 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

Rauf ansari

ایف آئی اے نے سینئر صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا

ibrahim ibrahim

اقتدار کی محرومی نے عمران کو پاگل کر دیا ہے، خواجہ آصف

Hassam alam

Leave a Comment