Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب کابینہ فائنل، نوٹیفکیشن جاری، 21 وزرا آج حلف اٹھائیں گے

لاہور: وزیراعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ کے لیے اراکین اسمبلی کو وزارتیں سونپ دیں، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

آج 21 اراکین اسمبلی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، گورنر پنجاب آج دوپہر 12 بجے صوبائی کابینہ سے حلف لیں گے جس کی تصدیق ترجمان گورنر پنجاب کی طرف سے کی گئی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم نے آئینی اور جمہوری ذمہ داری پوری کرنی ہے، جمہوری روایات کو برقرار رکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق 21 رکنی کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے۔ میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔ علی افضل ساہی وزیر مواصلات، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، پراسیکوشن اور کوآپریٹو ، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل اور نوابزداہ منصور کو محکمہ مال دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: قاسم سوری کی طرف سے ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا، الیکشن کمیشن

وزیر اعلی پرویز الہی کی کابینہ میں سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر، سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے، جبکہ احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنایا جائے گا، ارسلان خالد کو محکمہ آئی ٹی کے ساتھ وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جا رہا ہے۔

Related posts

کسٹمز کی کھلے سمندر میں کارروائی، 70 ملین کی غیرملکی شراب برآمد

Rauf ansari

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے مزید سستا ہوگیا

Hassam alam

امریکی صدر جو بائیڈن نے گن کنٹرول کے قانون پر دستخط کردیے

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment