اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 673 کیسز رپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 673 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 20 ہزار 735 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.25 فیصد رہی۔ عالمی وبا کورونا سے متاثرہ 169 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔
