Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

لاہورہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج

لاہور: ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کر دیا گیا ، درخواست گزار نے وفاق اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا ۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا جانے والا حالیہ اضافہ غیر قانونی ہے ، حالیہ اضافہ کابینہ منظوری کے بغیر کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے حالیہ اضافے میں پٹرول کی قیمت 8 روپے تین پیسے فی لٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے اضافہ کیا گیا۔

Related posts

مصطفیٰ کمال نے بلدیاتی قانون میں ترامیم کیخلاف درخواست دائرکردی

Rauf ansari

اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے حکمت عملی طے کرلی

ibrahim ibrahim

تائیوان کا دورہ، چین نے امریکی اسپیکر پر پابندیاں عائد کر دیں

Hassam alam

Leave a Comment