Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت اپنے کمیشن اور عدالتی احکامات پر بھی عملدرآمد کرانے کے قابل نہیں

لاہور: مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق انکے پاس صرف چار دن کا اسٹاک موجود ہے، لگتا ہے باقی وافر ذخیرہ عثمان بزدار،اسلم اقبال اور حسان خاور کے دفاتر میں موجود ہوگا۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب اور حکومتی ترجمان کے چینی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھ ماہ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ چینی ستر روپے میں فروخت کی جائے لیکن اس پر بھی عمل نہیں کرایا گیا پھر لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں حکم دیا، ماہ مقدس میں چینی اسی روپے میں فروخت کی جائے مگر گزشتہ ماہ شوکت ترین نے کہا اب چینی نوے روپے کلو فروخت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کمیشن اور عدالتی احکامات پر بھی عملدرآمد کرانے کے قابل نہیں لیکن ان کو گڈ گورننس اور عثمان بزدار کے قصیدے پڑھنے سے فرصت نہیں ملتی جبکہ شوگر مافیا پاکستان کا طاقتور مافیا بن چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا کی سرپرستی عمران خان خود کررہے ہیں اور قوم ابھی تک عمران خان کے بنائے چینی کمیشن پر سخت ایکشن لینے والے دن کا انتظار کررہی ہے، عمران خان نے جس دن شوگر مافیا کےخلاف ایکشن لیا وہ دن عمران حکومت کا آخری دن ہوگا۔

Related posts

پاکستان نے کرتارپورراہداری پر بھارتی پروپیگنڈا مستردکردیا

Rauf ansari

ہمارے ووٹرز بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے آرہے ہیں،عمران خان

ibrahim ibrahim

بھارت کے جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک

Hassam alam

Leave a Comment