Urdu
تازہ ترین دنیا

نئی دہلی ميں ديوالی کے بعد اسموگ کا راج

نئی دہلی: دیوالی کے پٹاخوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے آسمان کو اسموگ اور آلودہ ہوا سے بھر دیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی گزشتہ روز شديد اسموگ کی لپيٹ ميں تھا۔ دیوالی کے بعد شہریوں کی صبح تاریک آسمان اور آلودگی سے بھوی ہوئی فضا میں میں ہوئی۔ ديوالی کے موقع پر پٹاخوں کی وجہ سے آلودگی پھيلی اور صبح ہوا ميں نقصان دہ پی ایم 2.5 پارٹيکلز کی تعداد اوسطاً 400 سے بھی زائد تھی۔ آلودگی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مقرر کردہ حد سے پندرہ گنا زيادہ تھی۔

عالمی اداروں کے مطابق رواں سال میں آلودگی کی یہ شرح سب سے زیادہ ہے۔ جو صحت مند لوگوں کے لیے بھی سانس لینے میں دشواری کا باعث بن سکتی ہے۔ نئی دہلی میں تمام عالمی دارالحکومتوں کی نسبت ہوا کا معیار سب سے خراب ہے۔ اس کے باوجود یہاں دیوالی کا تہوار پٹاخے بجا کر اور آلودگی پھیلا کر کیاگیا۔

بھارت کی اعلیٰ ترين عدالت نے دہلی ميں پٹاخوں کی فروخت پر پابندی لگا رکھی تھی اور حکام نے عوام سے اپيل کی تھی کہ وہ اس بار ديوالی بم پٹاخوں کے بغير منائيں۔تاہم اس پر موثر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً 20 ملین آبادی والے شہر میں جمعہ کو پی ایم 2.5 کی اوسط 706 مائیکرو گرام تھی۔ جب کہ عالمی ادارہ صحت 5 مائیکرو گرام کی سالانہ اوسط سے زیادہ غیر محفوظ سمجھتا ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف نااہلی کیس فیصلہ کا موخر

Rauf ansari

پی ڈی ایم میں دم ہے تو ابھی لانگ مارچ کریں، حسان خاور

Hassam alam

پاکستان کو دوسرا یوکرین بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیخ رشید

Hassam alam

Leave a Comment