Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پشاور میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ

پشاور: خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 183 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تمام ترحکومتی اور انتظامی کوششوں کے باوجود خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری ہیں پشاور میں ڈینگی سے ایک اور شخص کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی جبکہ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 183 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7843 ہوگئی۔

شہر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 124 ہو گئی ہے۔ پشاورمیں ڈینگی کے 89نئےکیسز سامنے آگئے۔ صوبے میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 46 ہزار871 ہے۔

صوبائی حکومت کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے شروع کی جانے والی سات روزہ اینٹی ڈینگی مہم کے دوران شہر کے متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت اورڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے سپرے کا عمل جاری ہے۔

Related posts

تحریک عدم اعتماد میں اسٹیبلشمنٹ کوئی کردارنہیں تھا،سعد رفیق

ibrahim ibrahim

پاکستان کو مذہبی شدت پسندی سے خطرہ ہے، نورالحق قادری

Rauf ansari

پنجاب اسمبلی لابی کے دروازے بند، لیگی رہنماؤں کا احتجاج

Rauf ansari

Leave a Comment