Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج، لانگ مارچ اور استعفوں پر فیصلہ متوقع

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق لائحے عمل پر غور کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا اجلاس آج ہوگا۔ پی ڈی ایم اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پر غورکیا جائےگا۔ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔ لانگ مارچ اور استعفوں کے لیے تاریخ اور طریقہ کار پر بھی بات ہو گی۔

گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم کے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں پر اتفاق ہو چکا ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اوراستعفوں کی حمایت میں سفارشات تیارکیں تھیں۔ جنہیں آج سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کو سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری پارٹی سربراہان دیں گے۔

Related posts

اسلام آباد: بچی کے قتل کیس میں میٹرو کے 2 گارڈ گرفتار

Hassam alam

نیب سارک ممالک میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، چیئر مین نیب

Zaib Ullah Khan

پی ایس ایکس: کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان رہا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment