Urdu
تازہ ترین دنیا

کورونا پابندیوں کے خلاف بیلجیئم میں احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ

ویب ڈیسک: یلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں کورونا پابندیوں کےخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برسلز میں تقریباً 8 ہزار شہریوں نے کورونا پابندیوں کے خلاف مارچ کیا۔ مظاہرے کے شرکا نے نعرے بازی اور آتش بازی کی۔ پولیس نے خاردار تاریں لگا کر مظاہرین کو یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز جانے سے روکے رکھا ۔ یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز جانے سے روکنے پر احتجاج پر تشدد صورت اختیار کر گیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے اور 20 سے زئد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے مارچ کی نگرانی کے لیے دو ڈرونز اور ایک ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا گیا۔ مظاہرین نے بیلجیئم میں عائد ماسک ،ویکسین پاسز اور لاک ڈاون جیسی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

اوپن مارکیٹ میں ڈالر میں قیمت میں 1 روپے 20 پیسے کا اضافہ

Rauf ansari

سینئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ڈاکومقابلے میں ہلاک

ibrahim ibrahim

امریکا میں 5 سے 12 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری

Rauf ansari

Leave a Comment