Urdu
تازہ ترین دنیا

شمالی کوریا کرپٹو کرنسی چرا کر میزائل پروگرام چلا رہا ہے، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سائبر حملوں سے چرائی گئی کرپٹو کرنسی سے جوہری پروگرام کی فنڈنگ کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے سائبر حملے کر کے کروڑوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی ہے۔ شمالی کوریا نے 2020 سے 2021 تک سائبرحملوں کے ذریعے 5کروڑ ڈالرکی کرپٹوکرنسی چوری کی اوراس رقم سے اپنے جوہری اورمیزائل پروگرام کوآگے بڑھا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے سائبرحملے شمالی کوریا ،یورپ اورایشیا کی کرپٹو ایکسچنجوں پرکئے گئے تھے۔ شمالی کوریا نے جنوری میں جوہری میزائلوں کے 7تجربات کیے تھے جس میں ایک ایسا تجربہ بھی کیا گیا تھا جو 2017 کے بعد سب سے طاقتور میزائل تجربہ تھا۔

Related posts

عوام کا سمندر اس حکومت کوبہا کرلے جائے گا، عمران خان

Rauf ansari

سیکیورٹی فورسز کا کوٹ کلی میں آپریشن 2 دہشتگرد ہلاک، 2 سپاہی شہید

Rauf ansari

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 3روز کیلئے پھر بند

ibrahim ibrahim

Leave a Comment