Urdu
تازہ ترین دنیا

پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہ کر ملکی ترقی، استحکام کو برقرار رکھیں: چین

بیجنگ: چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہ کر ملکی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بیجنگ میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب میں کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا ہے۔

چین اور پاکستان کو تمام موسمی تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ اٹوٹ اور مضبوط رہیں گے۔ ژاؤ لیجیان نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان مجموعی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متاثر نہیں ہوگی۔

Related posts

پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ پیرسے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا

Zaib Ullah Khan

پی ٹی آئی منحرف ارکان کیس، فیصلہ محفوظ

ibrahim ibrahim

بلدیاتی قانون پر سپریم کورٹ کا فیصلہ مشکلات کا سبب بنے گا، سعید غنی

Rauf ansari

Leave a Comment