Urdu
تازہ ترین دنیا

بل گیٹس نے کورونا وبا سے متعلق ایک اور خطرناک پیشگوئی کردی

کیلیفورنیا: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق ایک اور خطرناک پیش گوئی کردی۔

ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے خبردار کیا کہ دنیا کو ابھی بھی کورونا کی وبا کے بدترین اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ یہ خطرہ ابھی باقی ہے کہ کورونا کی ایک ایسی نئی قسم سامنے آجائے جو زیادہ متعدی اور زیادہ جان لیوا ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ کورونا وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے سے تھک چکے ہیں مگر ابھی بھی مشکل دنوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ بل گیٹس نے مزید کہا کہ ہم کسی کو ڈرانا نہیں چاہتے مگر ابھی بھی یہ خطرہ 5 فیصد سے زیادہ ہے کہ کورونا کی وبا اتنی بدترین ہوجائے جو ابھی تک ہم نے نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایک اور وبا کیلئے گلوبل ایپیڈیمک ریسپانس اینڈ موبلائزیشن اینشیٹیو (جی ای آر ایم) کے ذریعے تیار ہونا چاہیے جس کا انتظام عالمی ادارہ صحت سنبھالے۔

Related posts

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

Hassam alam

حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 6 پوائنٹس کی معمولی کمی

Hassaan Akif

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

Leave a Comment