Urdu
تازہ ترین کھیل

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کولمبو: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم مشکل میں پڑ گئی۔ سری لنکن ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھنجایا ڈی سلوا،پیسر آسیتھا فرنینڈو اور جیفری ویندرسے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کورونا کے باعث تینوں کھلاڑی کل سے گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ7 روز کے دوران سری لنکا کے 5 کرکٹرز کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انجیلومیتھیوز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جس پر انہیں آئیسولیٹ کر دیا گیا تھا۔ انجیلو میتھیوز کے بعد سری لنکا کے اسپنر پراوین جے وکراما کورونا میں مبتلا ہو ئے تھے۔

Related posts

اےا یس ایف ہیڈ کوارٹرز 8واں یوم شہداء عقیدت و احترام سے منایا گیا

Zaib Ullah Khan

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ:آسٹریلیا ٹاپ پر فائز

ibrahim ibrahim

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Nehal qavi

Leave a Comment