Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نانگا پربت پرکوہ پیمائوں کونکالنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری

راولپنڈی: پاک فوج نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیمائوں شہروز کاشف اور فضل علی کو نکالنے کے لیے ہائی رسک ریسکیو آپریشن کو مربوط کر رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوہ پیمائوں کو بچانے کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر اور ایک گرائونڈ سرچ ٹیم کام کررہی ہے، آرمی ایوی ایشن کے پائلٹوں نے جرات کے ساتھ خراب موسمی حالات کے باوجود دو ہیلی کاپٹر اڑائے۔

گہرے بادلوں اور اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے کوہ پیمائوں کو نکالا نہیں جاسکے، تاہم زمینی ٹیم کوہ پیمائوں کے قریب پہنچ چکی، کوہ پیما اس وقت 21 ہزار فٹ کی بلندی پر کیمپ تھر میں موجود ہیں۔ آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ موسم کی صورتحال کے تحت آج دوبارہ پرواز کریں گے جبکہ زمینی ٹیم کوہ پیماؤں کو کیمپ 2 سے ریسکیو کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Related posts

انڈسٹری میں صنف کی بنیاد پرامتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا: عالیہ بھٹ

Hassam alam

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

Hassam alam

عثمان بزدار نے قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کر دیا

Hassam alam

Leave a Comment