Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں5مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی اراکین نے حلف اٹھا لیا

لاہور: پنجاب اسمبلی میں5مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے اراکین نے حلف اٹھا لیا۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 3 اور اقلیتوں کی 2 مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین سے حلف لیا۔ خواتین کی تین مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نے حلف اٹھایا۔ اقلیتوں کی دو مخصوص نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھا۔

پنجاب اسمبلی میں پانچ مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں کی تعداد 173 ہوگئی۔ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشنز جاری کیے تھے۔

واضح رہے کہپنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو ووٹ دے کر اپنی پارٹی کی پالیسی سے انحراف کرنیوالے 25 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا گیا تھا۔ جس میں مخصوص نشستوں پر ایم پی اے بننے والے 5 اراکین بھی شامل تھے۔

Related posts

لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے،شیخ رشید

ibrahim ibrahim

پنجاب میں ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں ایک سال کی توسیع

Rauf ansari

پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست دیدی

Nehal qavi

Leave a Comment