Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین جرائم

مردان: پولیس چوکی میں دھماکا، حوالدار شہید ، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

مردان: مردان میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس چوکی میں دھماکہ کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس حوالدار شہید جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او عرفان اللہ خان کے مطابق آج صبح 10:45بجے مردان شہر سے متصل پولیس چوکی چمتار میں دھماکہ ہو گیا، نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں حوالدار مقصود موقع پر شہید جبکہ اے ایس آئی سہیل، کانسٹیبل کریم سمیت دوعام شہری بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔ شہید اور زخمیوں کو ایم ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے سے پولیس چوکی کو نقصان پہنچا جبکہ آواز دور دور تک سنی گئی۔ ڈی پی او عرفان اللہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

Related posts

مسلم لیگ ن کا سابق چیف جج جی بی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانےکااعلان

Rauf ansari

قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرتا

Hassam alam

پاکستان میں عالمی وبا سے مزید9افراد جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment