Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد کے ہزاروں عام شہری بس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دوسری مرتبہ عام آدمی کو سستی، باوقار اور بہترین سروس فراہم کی جا رہی ہے، اسلام آباد کے ہزاروں عام شہری بس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

گرین لائن اور بلیو لائن سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پیٹرول کی بڑھتی قیمت اور مہنگائی کے دور میں بس سروس عام آدمی کے لیے نعمت سے کم نہیں، حکومت کے100 روز مکمل نہیں ہوئے حکومت نے سہولیات پہنچانے شروع کردئیے ہیں، اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیر اعظم نے شہدا اور دوران سروس وفات پا جانے والے اہلکاروں کی گرانٹس کی منظوری بھی دے دی ہے، شہدا کے لواحقین کو رقوم ادا کی گئی ہیں، پولیس اہلکار کی شہادت یا دوران سروس وفات پانے والوں کے لواحقین کے لئے 22ارب روپے واجب الادا تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے بعد اسلام آباد پولیس کے لیے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ماضی کے حکمران گھر سے دفتر آتے جاتے پریس کانفرنس کرتے تھے، پولیس اہلکاروں کی یتیموں کی یہ رقوم ادا کرنے کی توفیق انہیں نہیں ہوئیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم نے اسلام آباد سیف سٹی کے لئے گرانٹ جاری کئے ہیں، اسلام آباد سیف سٹی کی کوریج 100 فیصد کرنے کی کوشش کی جائے گی، 30 ارب روپے کے منصوبے ہیں جس کا تعلق براہ راست عام آدمی سے ہے۔

Related posts

کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ ،کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹس جاری

ibrahim ibrahim

قومی اسمبلی نے مالیاتی ضمنی بل 2021 منظور کرلیا

Rauf ansari

تحریک طالبان کے قیدیوں کی رہائی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

ibrahim ibrahim

Leave a Comment