Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کے گھر کے قریب فائرنگ، علی امین گنڈا پور اور ٹائیگر فورس کے انچارج پر مقدمہ درج

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ میں گھر کے قریب فائرنگ کا مقدمہ تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور اور ٹائیگر فورس کے انچارج سمیت 6 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

گزشتہ روز فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا، مدعی مقدمہ نے ٹائیگر فورس کو ہٹانے کی درخواست بھی کردی۔ مقدمہ خمی نوجوان کے ماموں زاد بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ کزن کی گاڑی کو ٹائیگر فورس کے چار لوگوں نے روک رکھا تھا۔ چاروں نے اسلحہ اورڈنڈے اٹھا رکھے تھے۔

ملزمان نے کہا کہ ہم ٹائیگر فورس ہیں، گاڑی پیچھے کرو ورنہ جان سے مار دیں گے۔ اچانک ملزمان نے فائرنک کردی جس سے کزن پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، فائرنگ کرنے والوں کے نام مثل خان اورعارف مروت ہیں۔

ٹائیگر فورس کے انچارج عاصم کی ایما پر فائرنگ کی گئی۔ متن مقدمہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹائیگر فورس سے مقامی افراد کی جان چھڑائی جائے، ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔۔

Related posts

عوام لانگ مارچ میں شامل ہو کر ظالم حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کریں ،مراد علی شاہ

Rauf ansari

چین اور بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی معطل

Hassam alam

انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

Hassaan Akif

Leave a Comment