Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس اختتام پذیر

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد کیے گئے جو اپنے طے شدہ راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ مقامات پہ اختتام پذیر ہوگئے، اس موقع پر مجالس کا انعقاد بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 8 محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ راستوں کے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا۔

مقامی انتظامیہ اور پولیس حکام نے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے راستوں کے اطراف واقع مارکیٹوں و دکانوں کو بھی سیل کردیا تھا اور عام شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

محرم الحرام کے حوالےسے نکالے جانے والے جلوسوں کے راستوں کے اطراف بھی سیکیورٹی حکام کی سفارش پر موبائل فون سروسز بھی عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ سندھ بھر میں بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

8 اور 9 محرم الحرام کے موقع پر بھی ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروسز عارضی طور پر معطل رکھی جائیں گی اور سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

Related posts

صدر نے الیکٹرانک کرائم بل 2016میں ترمیم کیلئے آرڈیننس پر دستخط کر دئیے

Rauf ansari

پیپلز پارٹی کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر پر رکھی تھی، راجہ پرویز اشرف

Hassaan Akif

پی ٹی آئی پشاور، مردان، کوہاٹ اور بنوں میں سٹی میئرکا الیکشن ہار گئی

Hassam alam

Leave a Comment