کراچی: شہر میں یوم عاشور کے موقع پرگرین لائن بس سروس آج سے تین دن کے لیے بند رہے گی۔
گرین لائن بی آر ٹی ایس کے ترجمان کے مطابق یوم عاشور کے سلسلے میں 7، 8 اور 9 اگست کو گرین لائن بس سروس کو بند رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ گرین لائن بس سروس کے آخری اسٹیشن نمائش چورنگی کے قریب سے تین دن تک یوم عاشور کے سلسلے میں جلوس نمودار ہوتا ہے۔
