Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری: غریب افراد کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ

لاہور: صوبہ پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ غریب لوگوں کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اور گھی سستے داموں میں فراہم کیا جائے گا۔

صوبائی وزیراعلیٰ نے احساس راشن پروگرام پرعملدر آمد کے لیے وزارتی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جب کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اسی حوالے سے کہا ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے متعلق ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا، پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے مؤثر مانیٹرنگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔

چوہدری پرویزالہٰی نے واضح طور پر احساس پروگراموں کے لیے احساس ایکٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احساس ایکٹ کو اسمبلی سے منظورکرائیں گے۔

انہوں نے پنجاب کی سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تحفظ کے پروگراموں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اورتمام پروگراموں کو یکجا کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ سماجی اورمعاشرتی تحفظ سے محروم افراد فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہیں، احساس راشن پروگرام غربت کے خاتمے کی جانب بہت بڑا قدم ہے۔

Related posts

پاک فوج کی فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیاں: ہیلی کاپٹرز کی 62 پروازیں

Hassam alam

افغانستان کے منجمد اثاثوں فوری بحال کیے جائیں، عمران خان کا مطالبہ

Rauf ansari

ثاقب نثار کے آڈیو کلپ کی تحقیقات،مستند فارینزک ایجنسیوں کے نام طلب

ibrahim ibrahim

Leave a Comment