Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ڈی ایم میں دم ہے تو ابھی لانگ مارچ کریں، حسان خاور

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے بھی پی ڈی ایم کو بھان متی کا کنبہ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم میں دم ہے تو تین ماہ انتظار کیوں ابھی لانگ مارچ کریں، آئی ایم ایف کا پروگرام کڑوی گولی ہے جو ہم جیسے ملکوں کو نگلنا پڑتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور کا کشمیر روڈ پر زیرتعمیر انڈرگراونڈ ٹینک کا دورہ کیا۔ بارشی پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے پر کام کا جائزہ لیا، 15 لاکھ گیلن پانی جمع کرنے کا یہ ٹینک اگلے سال فروری میں فعال ہوجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے حسان خاور بولے کہ پی ڈی ایم نے پہلے اعلان کیا کہ جنوری میں حکومت کو چلتا کریں گے پھر ان میں لڑائی پڑ گئی، اب تین ماہ آگے کی تاریخ دے کر پی ڈی ایم راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا جو کسی کے سامنے نا ہو، آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی بھی بڑا ڈونر پاکستان کی مدد نہیں کرسکتا۔ ترجمان پنجاب حکومت نے اعلان کیا کہ اگر پی ڈی ایم قانون کے مطابق احتجاج کا حق استعمال کرے گی تو ہماری طرف سے لانگ مارچ کی اجازت ہوگی۔

Related posts

نیب ایل این جی اسکینڈل پر خاموش کیوں ہے،شیری رحمان

ibrahim ibrahim

روس کا گیس کی قیمت روبل میں وصول کرنے کا اعلان

Rauf ansari

جب تک مجھ میں خون ہے پاکستان کو کسی کے آگے جھکنے نہیں دوں گا، عمران خان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment