Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

موسم سرما کی چھٹیاں ضرور ہوں گی، وزیر تعلیم سندھ

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ طلباء کو بریک بھی چاہیے۔ موسم سرما کی چھٹیاں ضرور ہوں گی۔

وزیر تعلیم نسدھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ ورکنگ کمیٹی اجلاس میں ہو گا۔ اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ جمعرات تک کر لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات ضرور ہوں گی بچوں کو پڑھائی سے بریک بھی چاہیے۔چھٹیوں کی تاریخ پر کوئی سفارش نہیں کی۔ ورکنگ کمیٹی خود انتخاب کرے کی چھٹیاں کن تاریخوں میں دی جائیں۔

انہوں نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر چھٹیوں کی تاریخیں وہی ہوں گی جو ہمیشہ ہوتی ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ خبریں آ رہی ہیں کہ کورونا وائرس کی نئی لہر بہت خطرناک ہے، دنیا بند ہو رہی ہے۔ دعا ہے کہ ہمارے بچے اس ویرینٹ سے محفوظ رہیں۔

Related posts

یوکرین نے روسی فوج کے متعدد حملے ناکام بنا دیے

Hassam alam

شریفوں کا اصل چہرہ عوام کےسامنےآرہاہے، پرویزالٰہی

Zaib Ullah Khan

جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوابے قاتلانہ حملے میں چل بسے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment