Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہیں، الیکشن کمشنر بلوچستان

کوئٹہ: الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہیں، صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں ضروری قانون سازی نہ کی تو پرانے طرز انتخابات پرہی الیکشن ہوگا۔

کوئٹہ میں چھٹے ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر تقریب کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حیسن مراد نے کہا کہ جنرل الیکشن کیلئے انتخابی فہرستوں کا کام اکییس دسمبر تک جاری رہے گا جبکہ مقامی حکومتوں کے انتخابی معاملات کا کام بھی چھ دسمبر سے شروع کردیا گیا یے، انتخابی فہرستوں کوڈسپلے مراکز میں آویزاں کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا لوکل گورنمنٹ کا وقت ختم ہونے کے بعد آئینی طور پر صوبائی حکومتیں 120 دن کے اندر قانون سازی کرنے کی پابند ہوتی ہیں لیکن صوبائی حکومت نے قانون سازی نہیں کی، اڑھائی سالوں سے حلقہ بندیاِں نہیں کی گئی صوبائی الیکشن کمیشن 20 دسمبر تک مزید اتتظار کرے گی بصورت دیگر پرانے طریقہ انتخاب پر ہی الیکشن کرائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم مشین کے حوالے سے کمیشن نے پورا پلان حکومت کو دے دیا ہے اور مطلوبہ وسائل مہیا کرنے کیلئے الیکشن کمشن نے حکومت کو مراسلہ بھی جاری کردیا یے۔

Related posts

مراد علی شاہ نے او جی ڈی سی ایل میں سندھ کی نمائندگی مانگ لی

Rauf ansari

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات کی اعلامیہ جاری

Rauf ansari

ایف بی آر کا تمام فیلڈ آپریشنز اہلکاروں کو یونیفارم پہننے کا حکم

Rauf ansari

Leave a Comment